نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپانی سفیر متعینہ ہند ساتوشی سوزوکی نے آج دہلی میٹرو کا دورہ کیا اور انہوں نے سنٹرل سیکریٹریٹ سے چاوری بازار اسٹیشن تک اس میں سفر بھی کیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ جاپانی سفیر کے ہمراہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر منگو سنگھ اور دوسرے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے ۔ کہا گے اہے کہ پٹیل چوک اسٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد یہ سفر ختم ہوا جہاں اس وفد نے میٹرو میوزیم کا بھی مشاہدہ کیا ۔ دہلی میٹرو کے ابتدائی تین مراحل کی بڑی حد تک جاپانی انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی سے فنڈنگ کی گئی ہے ۔