جرمن چانسلرکا یوکرین پر محتاط رویہ کا دفاع

   

برلن : جرمن چانسلر اولاف شولس نے یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے معاملے پر جرمن اقدامات کا دفاع کیا ہے۔ یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے معاملے پر ہونے والی تنقید کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلد بازی کے فیصلے کے بجائے احتیاط برتنا زیادہ مناسب سمجھتے ہیں۔ جرمن چانسلر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ وہی فیصلہ کریں گے جو تمام پارٹنرز کے حق میں بہتر ہوگا۔ یوکرین کو روس کے خلاف لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر شولس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔