جرمنی ہیلتھ کیر کے لیے مفت تقررات

   

معقول تنخواہ ، 11 مارچ کو انٹرویوز ، اوورسیز میان پاور کا اعلان
حیدرآباد۔6مارچ(سیاست نیوز)حکومت تلنگانہ کی نگرانی میں بیرونی ممالک کے مختلف تجارتی اداروں بشمول شعبہ صحت میںہنر مند او رغیرہنرمند لیبر طبقے کی بھرتی کے لئے خدمات انجام دینے والے ادارے تلنگانہ اورسیز میان پائور لمٹیڈ ( ٹام کام) نے جرمنی کے سرکاری محکمہ صحت کے اشتراک سے شعبہ صحت میںنرسیس کی بھرتی کے لئے 11مارچ کے روز صبح 10تا شام 5بجے تک خواہش مند مرد اورخواتین امیدواروں کے لئے اسکریننگ ٹسٹ کا اہتمام کیاہے۔ٹام کام کے مطابق جرمنی ہیلتھ کیر کے لئے فری بھرتی کی جارہی ہے ۔ بی ایس سی ( نرسنگ ) اور جے این ایم امیدوار جن کی عمر 21تا 38سال کے درمیان کی ہو وہ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔جن امیدواروں کا انتخاب عمل میں آتا ہے انہیں جرمن زبان میںمہارت حاصل کرنے کے لئے رہائشی تربیتی اور مزیدمہارت حاصل کرنے والی ٹریننگ بھی دی جائیگی ۔انتخاب کے لئے امیدواروں کو بی ایس سی ( نرسنگ )‘کے علاوہ 1-3سال کا تجربہ کے علاوہ ذہنی صحت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیںہونا چاہئے اور درست پاسپورٹ اور جرمن کلچر سے واقف ہونا لازمی ہوگا۔ منتخب امیدواروں کو 2سے ڈھائی لاکھ ماہانہ تنخواہ مل سکتی ہے ۔ ویزا کے علاوہ ایک طرفہ ٹکٹ شوہر/بیوی کے علاوہ بچوں کے لئے ویزا بھی فراہم کیاجائیگا ۔ اے 2اور بی 1پہلے مرحلے میںکامیاب کرنے والوں کو 500یوروز بھی ادا کئے جائیںگے۔خواہش مند امیدوار ٹام کام کی ویب سائیڈ.in www.tomcom.telangana.gov کے علاوہ 9908830438اور 8919047600‘ 7901290290580‘ 6302292450پر ربط کریں ۔ ٹام کام کی ڈائرکٹر شبنم شیخ نے بتایاکہ اس کے علاوہ ٹام کام مختلف ممالک کے مختلف شعبہ حیات میں درکار ہنر منداورغیر ہنر مند لیبرس کی فراہمی کے کام انجام دیتا ہے۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ نہ صرف جرمنی بلکہ امریکہ ‘ برطانیہ ‘ دیگر مغربی اور ایشیائی ممالک کو درکار امیدواروں کو حکومت کی نگرانی میں مذکورہ ممالک میں ملازمت دلانے کاکام بھی ٹام کام انجا م دیتا ہے۔ انہو ںنے یہ بھی بتایاکہ ٹام کام کا جرمنی‘ امریکہ ‘ برطانیہ ‘ جاپان‘ اور دیگر ممالک سے اس خصوص میںباضابطہ معاہدے طئے ہونے کے بعد بھرتی کاکام انجام دیاجاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ جب کبھی ٹام کام کا کسی بیرونی ملک سے معاہدہ طئے پایاجاتا ہے اس کی اطلاعات اخبارات اور ویب سائیٹ کے ذریعہ عوام تک پہنچائی جاتی ہے۔