جسٹس اپریش کمار سنگھ کی 19 جولائی کو راج بھون میں حلف برداری

   

حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) جسٹس اپریش کمار سنگھ 19 جولائی کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب راج بھون میں 12:30 بجے منعقد ہوگی اور گورنر جشنودیو ورما جسٹس اپریش کمار سنگھ کو حلف دلائیں گے۔ جسٹس اے کے سنگھ تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز تھے اور گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کالیجیم نے ان کا تبادلہ کرتے ہوئے چیف جسٹس تلنگانہ مقرر کرنے کی سفارش کی جسے مرکزی حکومت نے منظوری دے دی۔ مرکزی وزارت قانون نے 14 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اپریش کمار سنگھ کے تقرر کی منظوری دی۔ جسٹس اپریش کمار تلنگانہ ہائی کورٹ میں جسٹس سوجئے پال کے جانشین ہوں گے جو کارگذار چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ جسٹس سوجئے پال کا کولکتہ ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے 17 اپریل 2023 کو تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔1