جسٹس ٹی ونود کمارتلنگانہ ہائیکورٹ کے جج مقرر

   

حیدرآباد 9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) صدر جمہوریہ ہند شریمتی دروپدی مرمو نے جسٹس ٹی ونود کمار کا مدراس ہائیکورٹ سے تلنگانہ ہائیکورٹ کو تبادلہ کردیا ہے ۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جسٹس ٹی ونود کمار کے تلنگانہ ہائیکورٹ کو تبادلہ کے احکام جاری کئے گئے ۔ کہا گیا ہے کہ جسٹس ٹی ونود کمار نومبر میں سبکدوش ہونے والے ہیں۔