آر جی آئی ایرپورٹ پر رشوت کے الزام میں گرفتار پولیس عہدیداروں کے مکانات سے رقم ضبط
حیدرآباد۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے منگل کی شب راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد کے آؤٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انسپکٹر ایس کنکیا اور وہاں کے سب انسپکٹر یو کے سدیشور نے ایک کیس میں بعض افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل نہ کرنے اور ان کا نام کیس سے ہٹا دینے کے لئے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس پر درخواست گذار نے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع ہوکر اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی۔ منگل کی شب اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے آر جی آئی آؤٹ پولیس اسٹیشن میں جال بچھاکر انسپکٹر کنکیا اور سب انسپکٹر سدیشور کو رشوت کی دو لاکھ روپے کی رقم حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس کارروائی کے بعد اے سی بی عہدیداروں نے کنکیا کے مکان پر بھی تلاشی لی جہاں 34 لاکھ روپے نقد رقم اور اراضی کے دستاویزات بھی برآمد کرلئے۔ اے سی بی عہدیداروں نے گرفتار شدہ پولیس عہدیداروں کو نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹس کے انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ ب؍F/m/b
خطرناک کیمیکلس اور ناقص اشیاء
سے اسناکس تیار کرنے والے کارخانوں کے مالکین گرفتار
ٹاٹا نگر میں حیدرآباد فوڈ اؤلٹریشن سرویلنس ٹیم ایچ فاسٹ کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد فوڈ اڈلٹریشن سروائیلنس ٹیم ایچ فاسٹ نے ٹاٹا نگر علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے اسناکس تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف پولیس نے یہ کارروائی کو انجام دیا ۔ جہاں خطرناک کیمیکلس اور ناقص اشیاء کے ذریعہ ملاوٹ کرتے ہوئے اسناکس تیار کئے جارہے تھے ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران مرچ پاوڈر اور کلرس کو بھی ضبط کرلیا ۔ جن کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی انہیں استعمال کیا جارہا تھا ۔ مائیلار دیوپلی پولیس حدود حیدرآباد کمشنریٹ میں کی گئی ایک اور کارروائی میں پولیس نے کاٹے دھان میں مسالے تیار کرنے والے یونٹ کا پردہ فاش کیا ۔ اس یونٹ میں انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک کیمکلس کے ذریعہ مسالے تیار کئے جارہے تھے ۔ پولیس نے دونوں مقامات پر کارخانے کے مالکین کو حراست میں لے لیا ہے ۔۔ عm/b/
بائیک کی لاری سے ٹکر
تین نوجوان ہلاک
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مینور علاقہ کاماریڈی میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بائیک پر سوار تین نوجوانوں نے سڑک کے کنارے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں سچن ، اشوک اور ناگو کی واقع پر ہی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لاشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانہ منتقل کردیا ۔۔ ش m/b
کمسن بچہ کی دل کے دورہ سے موت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : جگتیال میں تیسری جماعت کے طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق جگتیال کے پورنڈلا علاقہ میں شیومندر میں نیشانت نے بھی کھانا کھایا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو کر نیچے گر پڑا ۔ جسے مقامی افراد نے فوراً خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا نیشانت نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔۔ ش m/b
قحبہ گری کا اڈہ چلانے والی خاتون کو 10 سال کی سزا
حیدرآباد : /8 اپریل (سیاست نیوز) نامپلی میٹروپولیٹین کریمنل کورٹس کے دوسرے ایڈیشنل سیشن جج نے قحبہ گری کے اڈہ چلانے کے کیس میں ایک خاتون کو 10 سال کی سزاء سنائی ۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ کلپنا گوسوامی ساکن پرشانت ٹاورس مشیرآباد کے خلاف 2017 ء میں مشیرآباد پولیس نے PITA ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا اور اس کے خلاف 2019 ء میں چارج شیٹ داخل کی گئی تھی ۔ اس کیس میں مشیرآباد پولیس کے ساتھ حیدرآباد کی ویمنس سیفٹی ونگ نے فوجداری مقدمہ چلایا ۔ قحبہ گری کے کیس میں متاثرہ خواتین کے بیانات اور ان کی جانب سے فراہم کئے گئے شواہد کی بنیاد پر عدالت نے کلپنا گوسوامی کو 10 سال کی سزاء اور 4 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ ب / A/b/y
ممنوعہ منشیات کے انجکشن کی منتقلی ، دو افراد گرفتار
حیدرآباد : /8 اپریل (سیاست نیوز) چادر گھاٹ پولیس نے اولڈ ملک پیٹ واٹر ٹینک کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرلیا جو ممنوعہ منشیات کے انجکشنس منتقل کررہے تھے ۔ پولیس کے مطابق چہارشنبہ کی دوپہر اولڈ ملک پیٹ میں پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی اور دو افراد جو ایکٹیوا گاڑی پر سوار تھے مشتبہ حالت میں جارہے تھے کہ انہیں پولیس نے روک کر ان کی تلاشی لی ۔ اس کارروائی میں پولیس کی ٹیم نے ممنوعہ مینفین ٹرمائن سیلفیٹ انجکشنس برآمد کرلئے ۔ تفتیش میں گرفتار افراد نے بتایا کہ مذکورہ ممنوعہ انجکشنس کو دوگنی قیمت پر خواہشمند افراد کو فروخت کیا جارہا تھا ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ ب / y A/b/
مسروقہ و گمشدہ موبائل فونس برآمد،مالکین کے حوالے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : کاکیناڈا ضلع پولیس نے مسروقہ 650 موبائل فونس اور گمشدہ فونس کو برآمد کر کے حقیقی مالکین کے حوالے کردی ہے ۔ جن کی مالیت ایک کروڑ دس لاکھ پچاس ہزار روپئے بتائی گئی ۔ ضلع ایس پی بندو مادھو ضلع ایس پی نے کہا کہ اب تک کل 4001 موبائل فونس جن کی مالیت 6 کروڑ 48 لاکھ 27 ہزار روپئے ہے۔ ان موبائل فونس کو 11 مراحل میں متاثرین کے حوالے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کا بھی فون گم ہوجائے تو وہ فون نمبر 9490617852 پر واٹس ایپ پر Hi یا Hello پیغام بھیجنے پر پولیس کارروائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ’ آپریشن موبی ٹریک ‘ ، جدید ڈیجیٹل فرانزک ، جی پی ایس ٹریکنگ ، آئی ایم ای آئی ٹریسنگ اور سائبر سرویلنس ٹولس کے استعمال سے کامیابی حاصل ہورہی ہے۔ اس موقع پر دیگر پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔ ش b/ m/
مغربی گوداوری میں کمسن کی عصمت ریزی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : مغربی گوداوری ضلع کے آچنٹا منڈل میں ایک افسوسناک میں ایک 60 سالہ درندہ صفت دکاندار نے 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ معصوم لڑکی نے اس کی اطلاع اپنے والدین کو دی جس پر لڑکی کے والدین نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور معصوم متاثرہ لڑکی کو دواخانہ منتقل کیا ۔ مقامی لوگوں نے درندہ صفت شخص کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔ شm/b/