جـــرائـــم و حـــادثــات

   

مریضہ کی منتقلی کے نام پر ایمبولنس سرقہ کی سنگین واردات
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد میں ایمبولنس کے سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ ایک خاتون مریص کو منتقل کرنے کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے ڈرائیور کو دھماکر ایمبولنس چوری کرلی گئی ۔ میڑپلی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایمبولنس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شکایت گذار 32 سالہ نریش جو چنگی چرلہ میں واقع ایک ہاسپٹل میں ایمبولنس ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ 12 مئی کے دن ایک فون کال پر وہ بتائے گئے لوکیشن پر پہونچا ۔ جہاں ایک خاتون کو ایل بی نگر کے کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کرنا تھا ۔ اس خاتون کے ساتھ دو افراد موجود تھے ۔ نریش ان تینوں کو اپنے ساتھ لے کر نکلا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نریش سے کہا گیا کہ ان کا بھائی ارہا ہے لہذا تھوڑا انتظار کریں ۔ لیکن سنسان مقام پر ایمبولنس کو روک دیا گیا ۔ اس دوران دو افراد پہونچے اور نریش کو دھمکاکر ایمبولنس سے اتار دیا اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے ۔ میڑپلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع m/b

معین آباد کے فام ہاوز میں دو خواتین کا قتل
قاتلوں کی شدت سے تلاش ، مضافاتی علاقہ میں مجرمانہ سرگرمیوں پر عوام میں تشویش
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : معین آباد علاقہ کے فام ہاوز جرائم کی آماجگاہ بنتے جارہے ہیں ریو پارٹیاں ہوں یا پھر مجرمانہ سرگرمیاں عزت و ابرو ریزی کے واقعات ہو یا پھر کوئی سازشی سرگرمیاں اس علاقہ کے فام ہاوزوں میں انجام دی جارہی ہیں ۔ اس طرح کے ایک سنسنی خیز واقعہ میں دو خواتین کا قتل کردیا گیا ۔ تاہم ان دونوں خواتین کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جن کی عمریں تقریبا 60 سال ہوسکتی ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں خواتین کو وقار آباد سے معین آباد لاکر فام ہاوز میں قتل کیا گیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ کوئی رقمی لین کے معاملہ میں ان دونوں خواتین کا قتل کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تانڈور سے ان دونوں خواتین کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔ پولیس معین آباد نے فوری طور پر اقدام کرتے ہوئے ان خواتین کے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے اور ان کی خواتین کی شناخت کے لیے ٹیم کو وقار آباد روانہ کردیا گیا ہے جو تانڈور میں بھی ان خواتین کے تعلق سے دریافت کرے گی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔ ع m/b

وارث گوڑہ میں نقلی ڈاکٹر گرفتار
حیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست نیوز) وارث گوڑہ پولیس نے ایک نقلی ڈاکٹر 42 سالہ مادھو ساکن بھوپال پلی کو گرفتار کرلیا جو علاقہ میں کلینک قائم کرتے ہوئے شہریوں کو علاج کے نام پر دھوکہ دے رہا تھا ایک کانسٹیبل کو سادہ لباس میں مادھو سے رجوع کرتے ہوئے پولیس نے اس کی اصلیت کو بے نقاب کیا۔ انٹرمیڈیٹ ناکام مادھو کو میڈیکل شعبہ کی بھی کوئی جانکاری نہیں تھی اور نہ ہی فارمیسی کی کوئی قابلیت۔ وہ اپنی ساتھی ارچنا کے ڈرگ لائسنس کی آڑ میں پریکٹس کررہا تھا۔ گزشتہ ایک سال سے مادھو اس علاقہ میں سرگرم تھا اور بغیر کسی تصدیق اور سرکاری اجازت کے غیرمجاز طور پر علاج کررہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک موبائیل فون کو ضبط کرلیا اور فرضی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

جواہر نگر سرقہ کی واردات ، 4 رکنی نیپالی ٹولی گرفتار
حیدرآباد ۔ 16 مئی (سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس نے کوکور سرقہ کی واردات کو حل کرتے ہوئے چار رکنی نیپالی گینگ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ سنیتا عرف بینا، 30 سالہ بسوال، 34 سالہ کمل بہادر اور 38 سالہ جنکر بہادر کو گرفتار کرلیا۔ جنہوں نے میاں بیوی کو بیہوشی کے عالم میں پاکر ان کے ہاتھ پیر باندھ دیئے اور مکان سے 60 تولہ سونا، 15 کیلو گرام چاندی، دو موبائیل فون، تین ہزار یو ایس ڈالرس اور دیگر رقم لیکر فرار ہوگئے۔ اس ٹولی کو بے نقاب کرنے کیلئے 250 کیمروں کی جانچ کی گئی اور 6 ٹیموں کو تشکیل دیا گیا تھا جو مسلسل اس نیپالی ٹولی کے تعاقب میں تھی۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور مفرور افراد کی تلاش جاری ہے۔ع