جلسہ تقسیم توصیفی اسنادات و انعامات کا انعقاد

   

کورٹلہ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسعود علی اکبر صدر علی فاؤنڈیشن کی صدارت میں کنگس گارڈن کورٹلہ علی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جلسہ تقسیم توصیفی اسنادات و انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ مفتی قاری عمران الدین حسامی کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ سید عمران نے نعت رسولؐ پیش کی۔ مولانا احمد عبداللہ قاسمی جنہوں نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ جلسے سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ آج کے دور میں ہر ماں باپ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر توجہ دیں۔ موبائل فون کے زیادہ استعمال کے سبب طلباء تعلیم سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں اور چھٹیوں میں بچوں کی دینی دنیوی کی تعلیم کے ساتھ دنیوی تعلیم پر توجہ دینے کی گزارش کی۔ یوسف علی جنرل سیکریٹری علی فاؤنڈیشن نے علی فاؤنڈیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ بعدازاں اس موقع پر 27 ستمبر 2027ء کو منعقد نعتیہ مقابلے اور اسلامی کوئز مقابلے جیتے والے 21 طلباء و طالبات کو اس موقع پر گولڈ میڈلس اسنادات و پرکشش انعامات سے نوازا گیا۔ سال گزشتہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات عائشہ سارہ اور انٹرمیڈیٹ منزہ تحرین اور عطوفہ بیگم کو توصیفی سند گولڈ میڈل و رقمی انعامات سے نوازا گیا۔ بہترین ڈاکٹر محترمہ حمیرہ فردوس یونانی میڈیکل آفیسر ، بہترین موذن جناب محمد نوید، بہترین امام مولانا عبداللہ ، امام مسجد جو امام کو توصیفی اسنادات، گولڈ میڈل اور رقمی انعامات سے نوازا گیا۔ صدر علی فاؤنڈیشن کورٹلہ جناب محمد مسعود اکبر نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ علی فاؤنڈیشن کا مقصد طلباء و طالبات کو اسلامی نقطہ سے آگاہ کرنا ہے۔ مفتی سید ضمیر عقیل کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔