جمائما نے فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کا ٹریلر شیئر کیا

   

لندن : چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ، پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ابتدائی طور پر جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ ٹریلر اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے فلم‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھاکہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ کے مطابق اس فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چودھری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فلم آئندہ سال 27 جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔