جمعہ 29 اپریل کو چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی دعوت افطار

   

حیدرآباد 23 اپریل ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے 29 اپریل جمعہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے دعوت افطار کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کی دعوت افطار لال بہادر اسٹیڈیم میںمنعقد ہوگی جس میں مسلم مذہبی رہنماء ‘ علماء و مشالخین ‘ عوامی نمائندے اور سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ آج تلنگانہ ریاست مذہبی رواداری اور گنگا جمنی تہذیب کی مثال بن گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے تمام مذاہب اور روایات کا احترام کیا جا رہا ہے ۔ حکومت مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی اسکیمات پر بھی عمل آوری کر رہی ہے ۔