جمعیۃ القراء کا پہلا ایک روزہ مسابقہ حفظ قرآن کریم

   

حیدرآباد۔/15 جنوری، ( راست ) جمعیۃ القراء تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام پہلا ایک روزہ مسابقہ حفظ قرآن کریم منعقد کرنا طئے کیا گیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے: مکمل قرآن کے زمرہ میں حصہ لینے والوں کی عمر 20 سال سے زیادہ نہ ہو۔ 20 پارے کے زمرہ میں حصہ لینے والوں کی عمر 15 سال سے زیادہ نہ ہو اور 10 پارے کے زمرہ میں حصہ لینے والوں کی عمر 14 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔ مکمل قرآن کے زمرہ میں انعام اول 20 ہزار، انعام دوم 17 ہزار اور انعام سوم 14 ہزار روپئے۔20 پارے زمرہ کیلئے انعام اول18 ہزار، انعام دوم 15 ہزار اور انعام سوم 12 ہزار ۔10 پارے زمرہ کیلئے انعام اول 15 ہزار، انعام دوم 13 ہزار اور انعام سوم 12 ہزار روپئے کامیاب طلباء کیلئے رہے گا۔ علاوہ ازیں 15 طلباء کو ترغیبی انعامات کے علاوہ شریک مسابقہ کو سند اور کتابیں دی جائیں گی۔ مسابقہ 18 فروری 2025 مطابق 9 شعبان المعظم 1446ھ کو ہوگا۔ رجسٹریشن فارم لینے اور داخل کرنے کیلئے جامع مسجد دارالشفاء میں بعد عصر تا عشاء ملاقات کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849766790 ، 9247148959 ،8897666273 پر ربط کریں۔