نئی دہلی: جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کاانتخابی اجلاس آج مولانامحمد مسلم قاسمی کی صدارت میں نومنتخب راکینِ منتظمہ کی موجودگی میں منعقدہواجس میں مولانا محمد مسلم قاسمی صدر،مفتی عبدالرازق مظاہری کو متفقہ طور پر جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔مرکزی مشاہد کی حیثیت سے مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہندشریک تھے ۔ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء صوبہ دہلی نے مختصراورجامع اندازمیں جمعیۃ علماء ہندکی خدمات اورگزشتہ میعاد میں جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی پیش رفت کاخاکہ پیش کیا۔ مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند نے تفصیل کیساتھ جمعیۃ علماء ہندکی کارکردگی کاجائزہ پیش کرکے تمام اراکین کوجمعیۃ علماء ہند کے کا زکوجمعیۃعلماء صوبہ دہلی میں اورمنظم طریقہ سے عام کرنیکی تحریک دی اورشہرکومختلف حلقوں میں تقسیم کرکے ذمہ داران حلقہ کومزیدمتحرک اورفعال بنانے پرزوردیا۔