جموں میں ٹیچروں کا بی جے پی دفتر کے باہر دھرنا

   

جموں : جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں رہبر کھیل کے تحت تعینات اساتذہ نے اپنی مانگوں کو لے کر سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔معلوم ہوا ہے کہ ملازمین نے بھارتیہ جنتاپارٹی دفتر کے باہر دھرنا دیا ۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعہ کے روز جموں میں رہبر کھیل کے تحت تعینات اساتذہ نے سڑکو ں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ملازمین نے بتایا کہ پچھلے سولہ دنوں سے وہ احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن سرکار ان کی جائز مانگوں کی اور کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کی خاطر وہ کشمیر سے جموں آئے لیکن اس کے باوجود بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہیں۔