جموں : جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے جرالان گاوں میں پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلا ع موصول ہونے کے بعد ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے راجوری کے دھنور جرالان گاوں میں رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں تلاشی کے دوران آٹھ گرام ہیروئن جیسی ممنوع نشیلی اشیائبرآمد کی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے منشیات فروش کو بھی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔بتادیں کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔
26 ستمبر کو بنگلورو بند کا اعلان
بنگلورو: کرناٹک جلا سمرکشن سمیتی کے زیراہتمام کسانوں اور کنڑ تنظیموں کے اتحاد کی طرف سے26 ستمبر منگل کو بنگلورو بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔بند کے باعث شہر کی سرگرمیاں ٹھپ ہونے کا اندیشہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بند کے اعلان کی حمایت پر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ حکومت جمہوریت میں کسی بھی احتجاج کو روکنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ اس بات کے اشارے ملتے ہیں کہ بند مکمل ہو گا۔