جموں و کشمیر میں آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

   

سرینگر،14مئی(یو این آئی)حکومتِ ہند کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو عارضی طور پر معطل رکھنے کے پس منظر میں انلینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبیلو اے آئی) نے جموں و کشمیر میں آبی گزرگاہوں کی ترقی اور بحری نیویگیشن انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں آئی ڈبیلو اے آئی اور جموں و کشمیر حکومت کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے ہیں، جس کے تحت ریاست میں دریائی راستوں کو قومی آبی گذرگاہوں کے طور پر ترقی دی جائے گی۔