’جن اوشدھی دیوس ہفتہ‘ پربیداری ریالی کا انعقاد

   

مونگیر: بہار کے مونگیر ضلع میں ‘جن اوشدھی دیوس 2025 ہفتہ’ کے پہلے دن آج ایک بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔آج سے ملک بھر میں ساتواں جن اوشدھی ہفتہ منایا جا رہا ہے ، اس پورے ہفتے کے دوران، عام شہریوں کو پردھان منتری جن اوشدھی کیندروں پر دستیاب سستی اور معیاری ادویات سے ہونے والے فوائد اور بچت کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں آج مونگیر صدر اسپتال سے ایک بیداری ریلی نکالی گئی۔بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر ارون کمار پودار، مونگیر جامع مسجد کے سابق امام عبداللہ بخاری، آزاد صحافی کمار کرشنن نے مشترکہ طور پر چراغ روشن کیا اور بیداری ریالی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔