حیدرآباد 8 مارچ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدہ پر جناب تفسیر اقبال آئی پی ایس کے تقرر کے احکام جاری کرکے جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس کی خدمات میں توسیع کیلئے سابقہ حکومت سے جاری احکام کو منسوخ کردیا ہے ۔ چیف سیکریٹری شانتی کماری کے دستخط سے جاری کردہ احکام کے مطابق جناب سید عمر جلیل کی خدمات میں توسیع کے سابقہ بی آر ایس حکومت سے جاری احکام کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جناب تفسیر اقبال آئی پی ایس کو ان کی جگہ اسپیشل سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔جناب تفسیر اقبال ڈی آئی جی انٹلیجنس سیکیوریٹی ونگ ہیں انہیں اسپیشل سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کے علاوہ ڈپٹی آئی جی پولیس انٹلیجنس سیکیوریٹی ونگ کے عہدہ کی زائد ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔3