سیئول: جنوبی کوریا میں مارشل لا نافذ کرنے والے صدر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے تفتیش کاروں کی جانب سے یون سک یول کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی، یون سک کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی ان کے گھر کے باہر جمع تھی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جنوبی کوریا کے سی آئی او نے کہا کہ تقریباً 80 پولیس اہلکار اور تفتیش کار صبح سویرے سیئول میں صدارتی کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے تھے ، تاکہ یون کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا سکے ۔تفتیش کار یون کی رہائش گاہ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر پہنچے ، لیکن تقریباً 200 فوجیوں اور صدارتی سکیورٹی اہلکاروں کی ‘انسانی دیوار’ نے انہیں روک دیا، تفتیش کاری کے دفتر نے کہا کہ ‘مختلف شدت’ کے کئی جھگڑے بھی ہوئے ۔