جنوبی کوریائی صدر الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

   

سیول : جنوبی کوریائی صدر یون سک یول ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔یہ اطلاع صدر کے دفتر سے اتوار کو جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔ شاہی خاندان نے ہفتے کو کہا کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائیں گی۔ ان کی آخری رسومات میں برطانوی شاہی خاندان اور غیر ملکی معززین شرکت کریں گے ۔ریلیز میں کہا گیا ہے کہ “صدر یون سک یول 19 ستمبر کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔”ملکہ الزابتھ دوم جمعرات کو 96 سال کی عمر میں اسکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے 70 سال سے زیادہ برطانوی تخت پر حکومت کی۔ان کے سب سے بڑے بیٹے چارلس سوم کو ان کی موت کے فوراً بعد برطانیہ کا نیا بادشاہ بنا دیا گیا تھا، لیکن ان کی سرکاری تقریب ہفتے کے روز لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہوئی۔