ضلع کلکٹر کیخلاف محاذ آرائی نامناسب ، ڈاکٹر لکشمی نارائنا ، اے سدھاکر کی میڈیا سے بات چیت
جنگاؤں ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی سی سی دفتر جنگاؤں ضلع پر ڈاکٹر لکشمی نارائنا نائیک ٹی پی سی سی ممبر اور جنگاؤں مجلس بلدیہ سابقہ صدر مسٹر اے سدھاکر سابقہ نائب صدر بلدیہ کے راملو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ جنگاؤں ضلع کلکٹر عوام کی سہولت کیلئے بہتر انداز میں کام کررہے ہیں اور حکومت کی جانب سے جو اسکیم ہے اُس کو مستحقین تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں مگر چند لوگ جنگاؤں کلکٹر کے خلاف ایک محاذ بناکر اُن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام کررہے ہیں ، یہ بالکل غلط کام ہے ۔ یہ ذاتی مفادات مکمل نہ ہونے پر جان بوجھ کر کلکٹر جنگاؤں پر جھوٹے الزامات لگارہے ہیں ۔ سرکاری عہدیداروں کے خلاف چند سیاسی قائدین اور سماجی لوگ کلکٹر کے خلاف جے سی بناکر غلط پروپگنڈہ کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر لکشمی نارائنا نائیک نے کہاکہ جنگاؤں ضلع کلکٹر کے خلاف جو مہم چل رہی ہے بند کرتے ہوئے ترقی کی طرف توجہ دیں، سب ملکر جنگاؤں ضلع کے عوامی مسائل کو حل اور کام کریں گے ۔ تمام سیاسی پارٹیاں ملکر جنگاؤں ضلع کی ترقی کیلئے کام کریں اور کہا گیاکہ اندراماں مکانات ، راشن کارڈس اور زمینوں کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے سب ملکر کلکٹر جنگاؤں سے نمائندگی کریں گے ۔ اس اجلاس میں ڈی سی سی جنرل سکریٹری محمد انور ، سدا ریڈی ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، ملیش ، ڈی سی سی نائب صدر یو روی ، جایا ملیش اور دوسرے موجود تھے ۔