جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے الزام میں دو ہندوستانی خواتین گرفتار

   

بنکاک ۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے سوورنابھومی ہوائی اڈے پر دو ہندوستانی خواتین کو 109 جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی نے تھائی لینڈ کے محکمہ نیشنل پارکس، وائلڈ لائف اینڈ پلانٹ کنزرویشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں خواتین نے چینائی جانے والی پرواز میں سوارہونے کے لئے اپنے ساتھ لائے دوبریف کیس کو جانچ کے لئے لگیج اسکینر میں رکھا۔ اس دوران اسمگل شدہ دوسفید ساہی، دو آرماڈلوس، 35 کچھوے ، 50 چھپکلی اور 20 سانپ سمیت 109 زندہ جنگلی حیات کا پتہ چلا۔