جو بائیڈن دوبارہ الیکشن لڑیں گے، خاتون اوّل کی تصدیق

   

واشنگٹن : امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر صدر جو بائیڈن دوسری بار چار سالہ مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے ۔رائٹرز کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے جب اُن سے بائیڈن کے حالیہ مکمل ہونے والے نمیبیا اور کینیا کے دوروں کے بارے میں پوچھا تو جل بائیڈن نے بتایا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ وہ (بائیڈن) ایک مہم کا اعلان کریں گے۔جل بائیڈن نے ایک سوال کے جواب میں اس امکان کو مسترد کیا کہ 80 سالہ ڈیموکریٹ 2024 میں انتخاب سے باہر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے سفر کے دوران ایسوسی ایٹڈ پریس کو اور بھی مضبوط ریمارکس دیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا صدر دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔جل بائیڈن نے جواب دیا کہ ’انہیں کتنی بار یہ کہنا پڑے گا تاکہ آپ کو یقین آ سکے؟‘بائیڈن کو 2024 کا انتخاب لڑنا چاہیے یا نہیں، اس وقت ڈیموکریٹس کے درمیان یہ موضوع زِیربحث ہے۔جو بائیڈن خود بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنی عمر کے بارے میں سوالات کو مسترد کر چکے ہیں تاہم ابھی اس کا باقاعدہ اعلان کرنا باقی ہے۔