واشنگٹن ۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے میکسیکن ہم منصب آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے دونوں ملکوں کی سرحد پر مہاجرین اور پناہ گزینوں کے بہاؤ پر بات کی اور اسے روکنے پر زور دیا۔ امریکہ میں یہ ایک بڑا سیاسی مسئلہ ہے۔ بائیڈن نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے میں نرم رویہ اختیار کیا اور مذکرات کے ذریعہ اس مسئلے کو حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی، تجارتی اور دیگر معاملات میں جڑے ہوئے ہیں اور ان کے بقول یہ ملاقات کافی تعمیری رہی۔