جوئے میں 50 لاکھ ہارنے کا صدمہ، متمول نوجوان فوت

   

دیگلور میں سنسنی خیز واردات، متوفی نوجوان کا حیدرآباد سے تعلق، غیر مجاز کلب سے پولیس کی چشم پوشی لمحہ فکر

دیگلور۔ 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور شہر میں لینڈی ندی کے کنارے واقع ایک فارم ہاؤس میں گلیمرس ایرکنڈیشنڈ بلڈنگ میں بغیر اجازت خانگی کلب گیمبلنگ کا اڈا چلایا جا رہا ہے جہاں پر حیدرآباد کے ایک شخص نے جوے میں خطیر رقم ہارنے کے صدمہ سے ہارٹ اٹیک آنے کے باعث اسکی موت واقع ہونے کی اطلاع پاکر پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ شہر میں گذشتہ چھ، سات ماہ سے لینڈی ندی کے کنارے واقع ایک معزز سیاستدان کے فارم ہاؤز میں گلیمرس ایئر کنڈیشنڈ کلب چلایا جا رہا ہے، جس میں بین الریاستی مقامات کے بڑے بڑے لیڈررس ،متمول اشخاص، امیرکبیر تاجرین حیدرآباد،بیدر دوردراز مقامات ، ناندیڑ سے ، کرناٹک ریاست کے بڑے بڑے مقامات سے یہاں پر جوا کھیلنے کے لیے آتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ اس ناجائز کلب کے مالک نے ہر مقام پر اپنے ایجنٹ مقرر کیے ہیں جو امیر ترین متمول اشخاص تاجرین اور لوگوں کو بہلا پھسلا کر، تفریح کے نام پر اکسا کر یہاں پر روانہ کرتے ہیں اور یہاں پر روانہ کرتے ہیں ۔ کل شام حیدر آباد کے ایک متمول نوجوان سبولو رمیش نامی ساکن حیدرآباد پچاس لاکھ ( 50 ) لاکھ روپئے ہار گئے۔ صدمے کے باعث اس کو دل کا شدید دورہ پڑا۔ اسے مقامی نرسنگ ہوم میں لے جایا گیا جہاں پر کوئی ڈاکٹر موجود نہ ہونے سے اسکو دوسرے سھیادری نامی ہاسپٹل میں کل رات تقریباً گیارہ بجے داخل کیے جانے کی اطلاع ملی ہے، لیکن علاج کے باوجود اسے بچایا نہ جا سکا۔ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ دیگلور شہر میں ایسی کئی غیر رجسٹرڈ شدہ کلبس (جوئے کے اڈے ) جو مختلف ناموں سے چلائے جاتے ہیں اسی طرح گذشتہ چھ سات ماہ سے یہاں پر لینڈی ندی ( Landy River.) کے کنارے واقع فارم ہاؤس میں واقع آر۔سی۔سی۔کی گلیمرس ایرکنڈیشنڈ بلڈنگ میں خفیہ ایک کلب جوئے کا اڈا جو چلایا جا رہا ہے۔جسکی معلومات انتظامیہ اور پولیس کو ہے۔ جہاں پر پڑوسی ریاستوں تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹر کے امیر کبیر متمول اشخاص، تاجرین ، عہدے داران اپنی اپنی قسمت آزمانے ، جوا کھیلنے کے لئے یہاں پر آتے ہیں ۔ پولیس اس معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کی اطلاع ملی ہے۔