جورالہ اور سری سیلم پراجکٹس کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ

   

حیدرآباد۔4 اگسٹ(یواین آئی) تلنگانہ کے جورالہ اور تلنگانہ و آندھراپردیش کے سری سیلم پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔جورالہ پراجکٹ میں بالائی حصوں سے 79 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا جسکے بعد حکام نے پراجکٹ کے 10 دروازوں سے پانی کی نکاسی کی ۔ جورالہ کی موجودہ سطح آب 318.51 میٹر ہے جبکہ مکمل سطح آب 317.90 میٹر ہے ۔ زیادہ سے زیادہ 9.65 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے ۔ ٹی ایم سی میں اس کی موجودہ سطح آب 8.41 ٹی ایم سی درج کی گئی ہے ۔اسی طرح سری سیلم پراجیکٹ کی سطح میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ بالائی علاقوں سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا۔ جورالہ پراجیکٹ سے 79 ہزار کیوسک، سُنکے سیلا سے 1,41,633 کیوسک اور ہندری نیوا سے250 کیوسک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا۔اس طرح جملہ 2,21,483 کیوسک پانی کا بہاؤ سری سیلم میں درج کیاگیا۔