نئی دہلی۔ جولائی میں مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت میں سال بہ سال 11 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ کمپنیاں سیمی کنڈکٹر کی سپلائی میں بہتری کی وجہ سے تہوار سے پہلے پیداوار میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ یہ معلومات گاڑیاں بنانے والوں کی تنظیم سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررزکے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے حاصل ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 میں مسافر گاڑیوں کے پورے زمرے کی ہول سیل فروخت بڑھ کر 2,93,865 یونٹس تک پہنچ گئی۔ جولائی 2021 میں ڈیلرز کو 2,64,442 یونٹس فراہم کیے گئے۔جولائی میں مسافر کاروں کی سپلائی 10 فیصد بڑھ کر 1,43,522 یونٹس ہوگئی جو ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 1,30,080 یونٹس تھی۔ یوٹیلیٹی گاڑیوں کی ہول سیل فروخت جولائی 2022 میں 11 فیصد بڑھ کر 1,37,104 یونٹس ہوگئی جو گزشتہ سال جولائی میں 1,24,057 یونٹس تھی۔