حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مئیر محترمہ جی وجیہ لکشمی نے تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے سکریٹریٹ میں ملاقات کرکے جی ایچ ایم سی کیلئے فنڈز منظور کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ مئیر نے چیف منسٹر سے اپیل کی کہ وہ جی ایچ ایم سی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں ۔ مئیر نے بتایا کہ کانگریس کے اقتدار میں جی ایچ ایم سی میں کروڑہا روپیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں اور ساتھ ہی عوام مسائل کو حل کرنے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ عوامی شکایتوں کو دور کرنے کے لیے عہدیداروں کو بھی ہدایت دی گئی کہ شکایت وصول ہوتے ہی متعلقہ عہدیدار مقام کا معائنہ کریں اور ان کی شکایتوں کو دور کرنے کے اقدامات کریں ۔۔ ش