45 سینئر عہدیداروں کو ہٹادیا جائے گا : رونالڈ راس
حیدرآباد 20 فروری (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی رونالڈ راس نے اعلان کیا کہ 45 سینئر عہدیداروں کو جو ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کارپوریشن میں برسر کار ہیں، سرویس سے نکال دیا جائے گا۔ وہ کل جی ایچ ایم سی کونسل اجلاس کے دوران مخاطب کررہے تھے۔ بی جے پی کارپوریٹر وی شراون نے کہاکہ دیگر محکمہ جات کے کئی عہدیدار برسوں سے ڈیپوٹیشن پر جی ایچ ایم سی میں کام کررہے ہیں۔ ڈیپوٹیشن پر دس سال ہوجانے کے بعد بھی وہ کارپوریشن سے نہیں جارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کارپوریشن میں طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو ان کے اصل محکمہ جات کو بھیجنے کا فیصلہ کیا جانا چاہئے۔