مسائل کے حل کیلئے شکایت کی وصولی اور ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر کرنن نے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ موبائل اپلی کیشن ’ My GHMC ‘ کا بھر پور استعمال کریں ۔ جو روزمرہ کے شہری مسائل کے حل کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔ آر وی کرنن نے بتایا کہ یہ ایپ رہائشیوں کو صفائی ، انجینئرنگ ، صحت ، اسٹریٹ لائٹنگ ، سڑکوں ، نکاسی آب اور سڑکوں کی صفائی سے متعلق شکایت درج کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جو فوٹو اٹیچمنٹ اور جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ مکمل ہے ۔اس ایپ پر شکایت درج کرتے ہی فوری حل کے لیے براہ راست متعلقہ افسر کو روانہ کیا جاتا ہے ۔ اس مسئلہ کے حل ہونے کے بعد صارفین اپنی شکایت کی حیثیت (Status) کا بھی پتہ لگا سکتے ہیں اور اپنی رائے بھی پیش کرسکتے ہیں ۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور ios ڈیوائس پر پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ شکایات کا ازالہ کے علاوہ ایپ اہم خدمات پیش کرتی ہے جیسے کہ تجارت اور پالتو کتے کے لائسنس کے لیے درخواست دینا ، پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا اور تعمیراتی کچرے کو ہٹانے کے لیے گاڑیوں کی بکنگ وغیرہ شامل ہیں ۔ جی ایچ ایم سی دفاتر کا پتہ لگا سکتے ہیں اور UPI ، کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر کرنن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس کا مکمل فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور گھر بیٹھے شکایت درج کرواسکتے ہیں اور ساتھ ہی پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی بھی کی جاسکتی ہے۔۔ ش