جی ڈی پی کی شرح 6.5 فیصد سے بڑھ کر 7.8 فیصد ہوگئی

   

نئی دہلی ۔29؍اگست ( ایجنسیز )نیا مالی سال ہندوستان کیلئے بڑی خوشی کی خبر لے کر آیا ہے۔ مالی سال کی پہلی ہی سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی یا مجموعی گھریلو پیداوار نے ایک بڑی چھلانگ لگائی۔مالی سال 2025.26 کی پہلی سہ ماہی (اپریل۔جون) میں، ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو سالانہ بنیادوں پر 6.5 فیصد سے بڑھ کر 7.8 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ گزشتہ 5 سہ ماہیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ جی ڈی پی میں یہ اضافہ مینوفیکچرنگ، سروس اور زراعت کے شعبوں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہوا ہے۔اس سے قبل 31 جولائی کو ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور روس کو مردہ معیشت قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا ہندوستان اور روس اپنی معیشت کے ساتھ ڈوب جائیں ۔ لوگوں نے خریداری پر اپنے اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے۔ نجی استعمال کے اخراجات میں 7.0 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اخراجات میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 4.0 فیصد سے بہت بہتر ہے۔