جے ای ای مین 2021 کے امتحان کے نتائج جاری

   

نئی دہلی : نیشنل ٹیسٹ ایجنسی (این ٹی اے ) نے جے ای ای مین 2021 کے نتائج جاری کیے ہیں جس میں مجموعی طور پر 44 امیدواروں نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔وزارت تعلیم کے افسران کے ذریعہ منگل دیر رات یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ مجموعی طور پر 44 امیدواروں کو 100 فیصد نمبر ملے ہیں جبکہ 18 امیدواروں کو ٹاپ رینک ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ 18 امیدواروں میں سے چار آندھرا پردیش ، تین راجستھان ، دہلی سے دو ، اتر پردیش سے دو ، تلنگانہ سے دو ، مہاراشٹر سے ایک ، پنجاب سے ایک ،چنڈی گڑھ سے ایک ، بہار سے ایک اور کرناٹک سے ایک طالب علم شامل ہے ۔