جے این یو تشدد پر نوبل انعام یافتہ ستیاراتھی نے کہاکہ”شرمناک“

,

   

نئی دہلی۔ نوبل انعام یافتہ اور بچوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے کیلاش ستیاراتھی نے منگل کے روز مذکورہ واقعہ کو ”شرمناک“ اور”ناقابل قبول“ قراردیا۔ستیاراتھی نے ائی اے این ایس سے کہاکہ ”نقاب پوش غنڈوں کی جانب سے جے این یو طلبہ پر حملہ نہایت شرمناک حرکت ہے۔

اگر ہماری بیٹیاں جے این یو اور جامعہ جیسی یونیورسٹیوں کے ہاسٹل میں محفوظ نہیں تو اس سے بڑھ کر ہمارے لئے شرم کی کیابات ہوگی“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”حملہ آور جو کوئی بھی ہوں وہ طالب علم نہیں ہوسکتے۔

تمام طلبہ تنظیموں کو تشدد کی مخالفت کرنی چاہئے“۔ اتوار کے روز طلبہ کے ساتھ جے این یو میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے‘ جس میں لڑکیوں کے ساتھ مارپیٹ کے واقعات بھی پیش ائے اور نقاب پوش شر پسند عناصر لاٹھیوں اور سلاخوں سے ہاسٹل روم میں گھس کر انہیں پیٹا۔

جے این یو ایس یو کی صدر ایشا گھوش کے سر پر گہری چوٹیں لگی ہیں‘ لوہے کی سلاخ سے حملے کے بعد انہیں زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال پہنچایاگیاتھا۔

اس تشدد میں کچھ اساتذہ بھی زخمی ہوئی ہیں‘ جس میں مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ بیرونی لوگ ملوث ہیں“۔

ستیار راتھی جس کا بچپن بچاؤ اندولن بچوں کے حقوق کے لئے ایک علامت بن گیاہے‘ نے وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیا کہ وہ ملک بھر میں طلبہ یونین کے ساتھ بات چیت کی شروعا ت کریں تاکہ امن کو بحال کیاجاسکے