نئی دہلی۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے میس اور ہاسٹل کی فیس میں اضافہ کے خلاف طلبہ کے انچارج کے درمیان عوام کی گثیر تعداد میں طلبہ کی تائید میں دہلی کی سڑکوں پر نکل آئی۔ احتجاج کرنے والوں میں سیول سوسائٹی کے ارکان، جے این یو کے سابق طلبہ، اساتذہ اور دوسرے بھی شامل تھے۔ یہ مارچ منڈی ہاؤز سے شروع ہوا جس میں شامل افراد نے نعرہ لگاتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے فیس میں کئے گئے اضافی کو واپس لینے اور تعلیم کو سب کے لئے قابل رسائی ہے‘‘ کا مطالبہ کیا۔