جے شنکر اور یونانی وزیر خارجہ کاہندوستان۔بحیرہ روم تعلقات پرتبادلہ خیال

   

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹریٹس سے جمعرات کو بات چیت کی۔ اس دوران، انہوں نے ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای ای سی) اور ہندوستان-بحیرہ روم کنیکٹیویٹی پر تبادلہ خیال کیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دونوں فریقوں نے جہاز رانی، تجارت اور سرمایہ کاری، کنیکٹیویٹی، نقل و حرکت، اے آئی اور ثقافتی تعلقات پر بھی توجہ مرکوز کی۔انہوں نے کہا ‘‘آج شام دہلی میں اپنے دوست، یونان کے وزیر خارجہ جارج گیراپیٹریٹس سے مل کر خوشی ہوئی۔ ہم نے اپنے کثیر جہتی تعلقات کو آگے بڑھانے ، جہاز رانی، تجارت اور سرمایہ کاری، کنکٹی وٹی، نقل و حرکت، اے آئی اور ثقافتی تعلقات پر توجہ مرکوز کرنے پر بہت مفید بات چیت کی۔ آئی ایم ای سی اور ہندوستان-مشرق وسطی کنیکٹیویٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو ہمارے تعلقات کے اگلے مرحلے کا ایک اہم مرکز ہوگا۔ اس میدان میں حالیہ پیش رفت پر ان کا نقطہ نظر قابل تعریف ہے ۔ 2025-26 کے لیے یو این ایس سی کی غیر مستقل رکنیت کے لیے یونان کو ہندوستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔