جے پور: آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں جے پور شہر میں ای مترا کے ذریعے اور دیہی علاقوں میں گرام پنچایتوں کے ذریعے جھنڈے عام لوگوں کو فروخت کیے جائیں گے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر (مشرق) امریتا چودھری نے بتایا کہ اسی طرح جے پور شہر میں واقع سرکاری دفتار کے ذریعہ ، رضاکارانہ تنظیموں (این جی اوز) اور دیگر تنظیموں کو بلک میں دقتر ضلع پریشد کے ذریعہ جھنڈے فروخت کئے جائیں گے ۔خیال ر ہے کہ ڈویژنل کمشنر وکاس سیتارام جی بھلے نے ضلع کو دو لاکھ 50 ہزار جھنڈے الاٹ کیے ہیں۔