حج کمیٹی آف انڈیا کا 29 ستمبر کو جائزہ اجلاس‘ محمد سلیم مدعو

   

حیدرآباد ۔23 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا میں حج 2022 ء کے کامیاب انعقاد پر ملک کے تمام صدور نشین حج کمیٹی اور اگزیکیٹیو آفیسر کے ساتھ جائزہ اجلا طلب کیا ہے۔ چیف اگزیکیٹیو آفیسر محمد یعقوب شیخ کے مطابق جائزہ اجلاس 29 ستمبر کو دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب میں منعقد ہوگا۔ مرکزی وزیر اقلیتی بہبود شریمتی سمرتی ایرانی صدارت کریں گی۔ وزارت اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے علاوہ صدرنشین حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔ جائزہ اجلاس میں تلنگانہ حج کمیٹی کے صدرنشین الحاج محمد سلیم کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ر