حشش آئیل اور گانجہ کے ساتھ دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔12 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سکندرآباد زون اور کاچیگوڑہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو حشش آئیل اور گانجہ کے ساتھ پکڑے گئے۔ کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پارسل سے ان دونوں بین ریاستی گانجہ اسمگلرس کو گرفتار کرلیا گیا۔ ٹاسک فورس نے 29 سالہ پنگو گنیش ساکن اڈیشہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک لیٹر حشیش آئیل اور 21.2 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 23 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ان دونوں نے آسان کمائی کیلئے حشیش آئیل اور گانجہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا اور اڈیشہ سے گانجہ و حشش آئیل لیکر حیدرآباد پہنچے۔ اس دوران ایک خفیہ اطلاع کے بعد ٹاسک فورس نے کاچیگوڑہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کو انجام دیا اور ریلوے اسٹیشن کے قریب پارسل آفس پر جال بچھا کر ان دونوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس پوچھ تاچھ کے دوران ان دونوں نے بتایا کہ اڈیشہ کے ساکن لوک ناتھ کے ذریعہ انہوں نے حشش آئیل اور گانجہ کی خریداری کی تھی۔ع