واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں سالِ نو کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حماس کے لیے بہتر ہے جلد یرغمالیوں کو رہا کردیں۔صحافی کے غزہ جنگ بندی سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ وہ یرغمالیوں کو جلد واپس آنے دیں۔