حیدرآباد 29 مارچ (یو این آئی) وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے پابند عہد ہے ۔ ضلع نلگنڈہ کی مدینہ مسجد میں افطار دعوت میں وزیر موصوف نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ نلگنڈہ میں 140 کروڑ روپے کی لاگت سے لطیف گٹہ کیلئے ڈبل روڈ کی تعمیر کیلئے 3 اپریل کو گھاٹ روڈ کے کام کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لطیف صاحب گٹہ کو قریب ہی واقع برہمن گٹہ سے جوڑنے روپ وے (کیبل کار) بھی بنایا جائے گا، تاکہ یہاں سیاحت کو فروغ دیا جا سکے ۔ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع گرندھالیہ(لائبریری) کمیٹی کے صدر کے عہدے میں اقلیتوں کو موقع دیا جائے گا اور ڈبل بیڈ روم اسکیم کے مکانات میں بھی اقلیتوں کو ترجیح دی جائے گی۔