حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے مالیاتی سال 2025-26 کیلئے 304965 کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے جس میں حکومت کی 6 ضمانتوں کے علاوہ اہم اسکیمات کے بجٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مختص کیا گیا۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر جن چھ ضمانتوں کا وعدہ کیا گیا تھا ان کے تحت 9 اسکیمات ہیں جن کیلئے جملہ 56084 کروڑ مختص کئے گئے جبکہ دیگر 18 اسکیمات کیلئے 104329 کروڑ مختص کئے گئے۔ حکومت کے 30 محکمہ جات اور اسکیمات کیلئے مختص بجٹ کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
l برقی سبسیڈی : 11500 کروڑ
l راجیو یووا وکاسم : 6000 کروڑ
l اسکالر شپ: 4452 کروڑ
l شادی مبارک و کلیان لکشمی : 3683 کروڑ
l رائس سبسیڈی: 3000 کروڑ
l ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ اقامتی اسکولس: 2900 کروڑ
l ڈائیٹ چارجس : 2659 کروڑ
l انشورنس برائے کسان: 1589 کروڑ
l مہیلا گروپس کو بلا سودی قرض: 1511 کروڑ
l گرین اِنرجی پرموشن : 1000 کروڑ
l سیاحتی پراجکٹس: 721 کروڑ
l زراعت : 24439 کروڑ
l بی سی ویلفیر: 11405 کروڑ
l ایس سی ویلفیر : 11561 کروڑ
l ایس ٹی ویلفیر : 7522کروڑ
l اقلیتی بہبود : 3591 کروڑ
l سیول سپلائیز : 5734 کروڑ
l میڈیکل اینڈ ہیلت : 12393 کروڑ
l ہائیر ایجوکیشن: 3643 کروڑ
l ہوم ڈپارٹمنٹ : 10188 کروڑ
l ہاؤزنگ ڈپارٹمنٹ : 14154 کروڑ
l انڈسٹریز اینڈ کامرس: 3898 کروڑ
l انفارمیشن ٹکنالوجی: 774 کروڑ
l بلدی نظم و نسق: 17677 کروڑ
l پنچایت راج : 31605 کروڑ
l پلاننگ : 3863 کروڑ
l ریوینیو : 2369 کروڑ
l ٹرانسپورٹ : 4485 کروڑ
l سکنڈری ایجوکیشن: 19464 کروڑ
l بہبودی خواتین واطفال : 2862 کروڑ
l سیاحت، کلچر و یوتھ افیرس: 1411 کروڑ۔1