نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے قائد راہول گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ملے قانونی تحفظ پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وزیرِ اعظم مودی انتخابات میں ان کا استعمال کرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ ہر ہندوستانی کے ووٹ کے حق کی حفاظت کی لڑائی میں انڈیا اتحاد متحد ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو تاحیات وسیع تر قانونی تحفظ کیوں ملا ہوا ہے کیونکہ مودی ان کا استعمال الیکشن چرانے کیلئے کرتے ہیں۔