حیاتیاتی تنوع کا تحفظ انسانی وجود کے لیے ضروری ہے :جاجو

   

بھیلواڑہ : ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی تنظیم پیپل فار اینیملز (پی ایف اے ) کے راجستھان انچارج بابو لال جاجو نے انسانی وجود کے لیے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ضروری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معقول ترقی، قدرتی وسائل کا بے تحاشہ استحصال اور فطرت سے کی جارہی چھیڑ چھاڑ نے انسانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔جاجو یوم حیاتیاتی تنوع پر سیمینار میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کی جانب سے ماحولیاتی نظام میں مداخلت انسانی زندگی کے لیے خطرہ ثابت ہوئی ہے ۔