حیدرآباد تاوجئے واڑہ بس کرایوں میں رعایت کا اعلان

   

حیدرآباد19فروری(یواین آئی) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی) نے حیدرآباد سے وجئے واڑہ تک خدمات کے لیے ٹکٹ کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے ۔ مسافر لہری نان اے سی سلیپر کم سیٹر اور سوپر لگژری خدمات پر 10 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ راجدھانی اے سی خدمات پر 8 فیصد رعایت کی پیشکش کی گئی ہے ۔ انتظامیہ نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس رعایتی سہولت سے استفادہ کریں۔