حیدرآباد میں موسم گرما کا بتدریج آغاز ۔ درجہ حرارت میں اضافہ

   

گرمی کی شدت گذشتہ سال سے زیادہ ہونے کے اندیشے ۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں
حیدرآباد۔5۔فروری(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں موسم گرما کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا اور موسم گرما کی شدت و اثرات سے خود کو محفوظ رکھنے شہریوں کو شدید دھوپ کے وقت گھروں سے نکلنے سے اجتناب کرنے علاوہ زیادہ پانی کے استعمال کے ذریعہ چاق و چوبند رہنے کے اقدامات کرنے چاہئے ۔سال گذشتہ شہر میں اپریل کے اواخر میں اعظم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ریاست میں موسمی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ شہر میں موسم باراں اور سرما کے دوران جس طرح شدت محسوس کی گئی اسی طرح موسم گرما کی شدت میں غیر معمولی اضافہ کا خدشہ ہے اسی لئے شہریوں کو موسم گرما کے مسائل سے محفوظ رہنے اپنے طور پر احتیاط کرنی چاہئے ۔موسم گرما میں ناریل پانی‘ لیموں پانی ‘ دہی ‘ چھانچ کے علاوہ دیگر ٹھنڈی اشیاء کا استعمال جسم سے گرمی کے سبب خارج ہونے والے پانی کی کمی کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے‘ اسی لئے قدرتی ٹھنڈی اشیاء کے استعمال سے صحت مند رہنے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔سال گذشتہ شہر میں بعض مقامات پر درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جو ماہ اپریل کے اواخر میں تھا لیکن جاریہ سال موسم گرما میںدرجہ حرارت میں مزید ایک ڈگری اضافہ کا اندیشہ ہے اور کہا جا رہاہے کہ بعض اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا بھی خدشہ ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ اگر مانسون کی قبل از وقت آمد کے امکانات پیدا ہوتے ہیں تو گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے لیکن جاریہ ماہ کے علاوہ آئندہ ماہ کے اواخر تک دھوپ کی تمازت معمول کے مطابق رہے گی لیکن اپریل کے آغاز کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں غیر متوقع تبدیلی کے آثار ہیں۔ م