حیدرآباد کا مڈ فیلڈر ایڈو گارشیا سے معاہدہ

   

حیدرآباد۔ انڈین سوپر لیگ کی ٹیم حیدرآباد فٹبال کلب میں اسپینی فٹبالر ایڈرڈو ایڈوگارشیا کو 2020-21 سیزن کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے گارشیا نہ صرف تجربہ کار مڈ فیلڈر ہیں بلکہ وہ ٹیم میں ایک سے زائد کردار ادا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ گزشتہ سیزن انہوں نے موہن بگان کی نمائندگی کی تھی اور ٹیم ٹورنمنٹ میں رنر اپ رہی تھی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گارشیا نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی ٹیم کی فتوحات میں بہتر سے بہتر کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ گارشیا کا حیدرآباد سے ایک سالہ معاہدہ ہوا ہے اور اس موقع پر انہوں نے عزائم کا اظہار کیا کہ وہ حتی المقدور کوشش کریں گے کہ حیدرآباد کو اس سیزن میں سرفہرست ٹیم کا درجہ دلائیں۔ گارشیا نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں 2017 کا سیزن بنگلور فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا تھا جس کے بعد 2018 میں انہوں نے کولکتہ سے تعلق رکھنے والی موہن بگان کی نہ صرف نمائندگی کی بلکہ 2019-20 سیزن میں ٹیم کو ٹرافی بھی دلوائی۔