حیدرآبادکی بارش۔تاریخی گولکنڈہ قلعہ کی ایک او ر دیوار منہدم

,

   

حیدرآباد۔ پچھلے ایک ہفتہ سے حیدرآباد میں جاری بارش کی وجہہ سے 500سال قدیم گولکنڈہ قلعہ کو شدید نقصان پہنچایاہے۔ نیا قلعہ کا ایک حصہ کچھ دن قبل منہدم ہونے کے بعد دودنوں تک جاری رہنے والی طوفانی بارش کی وجہہ سے قلعہ کے اندر واقعہ جگدمبا مندر کے قریب کی ایک دیوار منہدم ہوگئی ہے۔

مذکورہ 20فٹ اونچی دیوار قلعہ کے سب سے اونچا حصہ تھا۔

دیوار کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ بھاری بارش اورکویڈ 19کی وجہہ سے قلعہ کوآنے والوں کی تعداد بہت ہی کم تھی۔دس ماہ قبل اے ایس ائی نے قلعہ گولکنڈہ کے کچھ حصہ کی مرمت کی تھی جو قطب شاہی سلطنت کا تخت ہے۔

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ عہدیداروں داڑ نہیں دیکھی جو دیوار گرنے کی وجہہ بنا ہے۔ د ی ہندو کے بموجب اے ایس ائی کے عہدیداروں نے قلعہ کے منہدم حصہ کا معائنہ کیاہے۔ مزید نقصان سے بچانے کے لئے اس علاقے کا محاصرہ کرلیاگیاہے۔

اے ایس ائی کے عہدیداروں نے کہاکہ مندر کے قریب کی دیوار اور دوسر ا کنواں کے قریب کی دیوار کو نقصان پہنچاہے۔یہاں پر اس بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ 15اکٹوبر کے روز کٹورا ہاوز کے قریب کی دیوار بھی منہدم ہوگئی تھی۔

قطب شاہی سلاطین نے گولکنڈہ قلعہ کی تعمیر عمل میں لائی تھی جہاں سے انہوں نے 160سال تک حکومت کی تھی۔ اے ایس ائی کی فہرست میں ا س کو قیمتی تہذیبی سرمایہ قراردیاگیاہے