حیدرآباد۔سوشیل میڈیا پر مقبولیت اور لوگوں کی توجہہ حاصل کرنے کے مقصد سے مذکورہ نوجوان طبقہ سوشیل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمس پر ویڈیو تیار کررہے ہیں۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے زندہ سانپ کھاکر اس کا ویڈیو شیئر کیاہے۔
سانپ کھانے کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر سنسنی کی وجہہ اس وقت بنا جب ”مین بمقابلہ وائلڈ حیدرآباد ورژن“ کے بیانر کے تحت یہ وائرل ہوا ہے۔
اس ویڈیومیں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شیرا نامی یہ نوجوان سانپ کھانے کے بعد اپنے دوست ساجد سے ایک پانی کی بوتل کا استفسار کررہا ہے
ذرائع کے بموجب ان نوجوانوں کے درمیان بات چیت سے اس بات کا اندازہ لگایاجارہا ہے نوجوان کا تعلق پرانے شہر سے ہے اور ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر بنایاہے۔
ماحولیاتی جہدکاروں نے بھی اس ویڈیو کو قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اس نوجوان کے خلاف فوری کروائی کی مانگ کی کہ جو مبینہ طور پر نایاب حیوانات کے قتل کامرتکب ہے۔
اس کاروائی میں ملوث فرد کی پولیس شناخت کی کوشش کررہی ہے۔