خاتون نے کروڑوں روپئے کی اشیاء چرا کر ہو بہو نقلی اشیا رکھ دیں

   

بیجنگ: اپنی دوست کے مکان سے پونے 4 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی اشیا چرا کر ان کی جگہ ہو بہو نقلی اشیا رکھنے والی چینی خاتون کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھوکہ دہی اور فراڈ کا یہ معاملہ تین سال قبل شروع ہوا تھا جب کاؤ نامی خاتون نے اپنے گھر کی تزئین و آرائش کیلئے چابی اپنی دوست لیو کو دی تھی اور وہ خود کام کے سلسلے میں شہر سے باہر گئی ہوئی تھی۔لیو نے دوست کی غیر موجودگی میں اس کے گھر سے ایک ملین یو آن یعنی تقریباً پونے 4 کروڑ روپے مالیت کے برانڈڈ بیگز، جوتے، کپڑے، جیولرز اور دیگر قیمتی اشیا چرا کر ان کی جگہ ہو بہو نقلی اشیا رکھ دیں۔کاؤ جب واپس لوٹی تو چند ہی دنوں میں اسے اندازہ ہوگیا کہ بعض اشیا جعلی یا نقلی ہیں لیکن اس نے سمجھا کہ شاید ایسا دکاندار نے کیا ہے۔