ترواننتا پورم: کیرالا میں واقع کمس ہیلتھ کی ٹیم نے ایک 55 سالہ خاتون کے غذائی نلی میں پھنسی مچھلی کی ہڈی کو کامیابی سے نکال لیا ہے ۔گردے کی بیماری سمیت متعدد مسائل میں مبتلا مریضہ گلے میں درد کے ساتھ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ آئی۔ گردن کے سی ٹی اسکین میں غذائی نلی کے اوپری حصے میں 2.5 x 1.5 سینٹی میٹر کی ایک چیز دکھائی دی۔ سخت غذائی نلی کی دیوار پر پیپ کے ساتھ السر ملا۔ السر سے پیپ نکالنے کے بعد کوئی غیر معمولی نتائج نہیں ملے ۔ ڈاکٹر مدھو سشی دھرن، سینئر کنسلٹنٹ، شعبہ معدے کے ماہر کے ذریعے کروائی گئی اینڈواسکوپی میں ورم، زخم اور غذائی نلی میں پھنسی ہوئی چیز پائی گئی۔ مریضہ نے ورم اور انفیکشن کی جانچ کیلئے ای سی ڈی کرایا۔ ان جانچ کے دوران ایک مچھلی کی ہڈی دیکھی گئی اور اسے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد مریضہ کو نگرانی کیلئے آئی سی یو میں بھیج دیا گیا۔ دو دن بعد سی ٹی اسکین سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور مریضہ نے معمول کی خوراک دوبارہ شروع کی۔ ڈاکٹر مدھو سشی دھرن نے کہا کہ مچھلی کی ہڈی کو ہٹانے کیلئے سبمیوکوسل ڈی سکشن سے مریضہ کو بڑی سرجری اور طویل ہاسپٹل میں قیام سے بچایا۔