خواتین کو ہراساں کرنے والے 16 افراد کے خلاف ایف آئی آر

   

دھنباد : جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے ٹنڈی تھانہ علاقے میں کچھ خواتین کو چڑیل کہہ کر ان کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ایک ہی خاندان کی خواتین پر الزام ہے کہ انہیں چڑیل کہہ کر ہراساں کیا جاتا ہے ۔ متاثرہ خواتین نے تھانے میں 16 افراد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کے گھر میں داخل ہوئے ، انہیں چڑیل کہہ کر مارا پیٹا۔ اس ظلم کے بعد متاثرہ خواتین اپنے گھر والوں کے ساتھ چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ متاثرہ خواتین واپس نہیں آرہی ہیں کیونکہ انہیں اندیشہ ہے کہ ان پر دوبارہ تشدد کیا جائے گا۔